Tabassum

Add To collaction

عشق ، محبت ،پیار اور جنون ❤️🥀

*عشق،محبت،پیار وغیرہ وغیرہ*


سگے ماں باپ بہن بھائی مرتے ہیں تو لوگ چوتھے دن بھول جاتے ہیں ۔ 

بہت عجیب لگتی ہیں مجھکو وہ لڑکیاں جو کسی اجنبی لڑکے کے لئے سٹیٹس لگاتی ہیں ۔ کہ ایک دن تم مجھکو یاد کرو گے۔ 

لوگوں سے محبت کرنے میں اور انکی زات کا عادی ہونے میں بہت فرق ہے۔ جب آپ محبت کرتے ہیں یہ اتنا نقصان دہ نہیں ہے جتنا عادی ہونا ہے۔ عادی ہونا ایک لت ہے۔ اور لت ہمیشہ آپکو تکلیف دیتی ہے۔

 کسی بھی طرح کا نشہ سب سے پہلے آپ سے آپکی زات چھینتا ہے۔ ایسے ہی کسی انسان کا نشہ بھی آپ سے آپکا اپنا آپ لیتا ہے۔ آپ اس پر انجانے میں rely کرنا شروع کردیتے ہیں۔

 اس عام انسان کا ہونا بھی اتنا اہم ہو جاتا ہے کہ آپ اپنا خاص تباہ کردیتے ہیں۔
 یہ چیز بہت نقصان دہ ہے آپکی صلاحیتیں سلب ہو جاتی ہیں۔ آپ سب میں ہوکر تنہا ہوجاتے ہیں۔ آپ ایک منفی انسان بننا شروع ہو جاتے ہیں۔ آپ خود پر یقین کھو دیتے ہیں۔ یہاں غلط کون ہے؟ یہاں غلط آپ ہیں۔ 

آپ کے غلط طرز عمل نے آپکو تکلیف دی ہے۔ دین ہمیں اعتدال کیوں سیکھاتا ہے؟
 کیونکہ اعتدال ہمیں addicted نہیں کرتا۔
 وہ ہمیں ضرورت کے تحت dealing کرنا سکھاتا ہے۔
  وہ ہمیں بتاتا ہے ہمیشہ تمہارا من پسند انسان نہیں ہوگا اسکی replacment پر بھی تمہیں پرسکون رہنا ہے۔
 کیا آپکو سمجھ آتا ہے؟

 یہ جو ایمان والوں کی صفت ہے۔ والذین امنو اشد حبا للہ۔ یہ کیوں بتائی گی؟ جب آپ اللہ کو اپنی لسٹ میں حقیقتا اوپر لے جاتے ہیں۔ اور باقی ساری لسٹ نیچے رہ جاتی ہے پر اللہ اوپر آجاتے ہیں تو آپ کسی کے بھی addicted نہیں ہوتے۔ آپ ٹوٹتے نہیں۔ آپ انسانوں میں زلیل نہیں ہوتے۔ اللہ کی محبت دیکھے وہ ہماری self _respect محفوظ کرتا ہیں اور ہم خود کو مجروح کرتے ہیں۔ 

اللہ نے آدم کی اولاد کو عزت دی۔ پر اولاد آدم خود پستی پر مائل ہو جائے تو اس میں کیا ہوسکتا ہے؟

تعلقات نبھائیں پر انکے تابع نہ ہوجائیں۔
خود کو دین کے تابع کریں اللہ کے تابع کریں۔ رسولﷺ کے تابع کریں۔ یہ آپکی تجارت ہے یہ آپکا سودا ہے۔ اس سے کم پر تجارت نہیں ہوسکتی ہے۔

جب آپ حقیقتا اللہ کے ہو جائیں گے۔ یہ سارا جہاں آپکا ہو جائے گا۔ تعلق سوچ سمجھ کر بنائے کہی یہ آپ کی ساری سوچ سمجھ ہی نہ خرید لے۔خود کو عادی کرنا ہے۔ تو رب سے گفتگو کے لیے کریں۔ تلاوت قرآن کا کریں۔ رسولﷺ کی سیرت کا کریں۔ نیک لوگوں کی صحبت کا کریں۔ ہم اپنی عادتیں خود خراب کرتے ہیں۔ انکو ٹھیک بھی ہم نے خود کرنا ہے۔ 

محبتوں میں حدیں اچھی لگتی ہیں۔ بس اللہ سے محبت بےحد اچھی لگتی ہے۔

میری بہنو وہ آپ کو یاد نہیں کرے گا۔ کیسے یاد کرے؟
 حنا کو یاد کرے یا زویا کو۔ ثنا کو یاد کرے یا فاطمہ کو۔ مومنہ کو یاد کرے یا ثوبیہ کو۔

 ٹھرکی کی منزل ہوتی ہی نہیں۔ اسکی ایک جانو بھی نہیں ھوتی۔ اب کوئی کہیں گی میرے والا ایسا نہیں کیوں ایسا نہیں جب وہ آپ سے بات کر سکتا ہے۔
 تو کیا گارنٹی ہے؟ 
کسی اور سے نا کرے۔
 دل ایک سہی مگر دل میں خانے تو چار ہوتے ہیں۔
 ہو سکتا ہے ایک میں آپ کو رکھا ہو باقی 3 میں کوئی اور 3 ہوں۔ 

ٹھرکی مرد تو شادی کے بعد بھی شکار کرتا رہتا ہے۔ جو آپ سے 2،3 دن میں نکاح کی بات نہیں کرتا۔ سمجھ لو وہ رانگ نمبر ہے۔ بیوقوف بننا چھوڑ دو۔ 
بہت سی لڑکیوں کو سمجھا چکی ہوں۔ مگر پتہ نہیں آپ لوگ انگریزی سمجھتی ہو یا فارسی۔ 

تباہ ہونے کے بعد ہی آپ کو سمجھ آتی ہے کہ اس کے وعدے صرف ریت کے محل تھے۔ ان میں سیمنٹ نا تھی۔ شادیکے بغیر کوئی بھی نہیں رہ سکتا۔ اگر زندگی رہی تو آپ سب کی ڈولی اٹھ جائے گی۔

مگر آپ سے التماس ہے اپنی اور اپنی والدین کی عزت کا جنازہ نا اٹھاو۔ آکسیجن، پانی، روٹی اور فروٹ کے ساتھ مزے سے گزارا کرو۔ جو وقت ماں باپ بھن بھائ ساتھ گزارنے لیے ملا اسے خوب اچھے سے گزارو۔ شادی کے بعد یہ دن نہیں ملتے۔ بس اچھی یادیں ہوتی ہیں جو لاڈ ماں باپ اٹھاتے کوئ نہیں اٹھاتا۔۔۔۔ دو دن کی محبت لیے تم ماں باپ کی سچی محبت بھول جاتی ہو۔

شادی تو اک دن ہونی ہی ہے۔۔ان شاءاللہ سب بہنوں کی ہونی ہے جب قسمت میں لکھی ہو گی۔

سچا پیار اور عزت والا مقام نکاح کے بعد ہی ملتا ہے میری بہنوں۔ اور ان شاءاللہ ملے گا۔ سب کو ملے گا۔ لیکن یہ سب جائز اور شرعی طریقے سے حاصل کیا جائے تو زندگی بہت خوبصورت اور پر سکون ہوتی ہے۔ ورنہ رسوائی کے سوا کچھ نہیں آتا خالی دامن رہ جاتا ہے۔

 کوشش کریں کے آپ ان باتوں پر عمل کریں۔ اس میں آپ ہی کا فائدہ ہے۔۔۔۔۔!!!!!

   19
8 Comments

Yusuf

20-May-2023 12:26 PM

🥺🥺

Reply

Asha Manhas

10-Jan-2023 11:27 AM

بہت خوبصورت

Reply

Dr. SAGHEER AHMAD SIDDIQUI

09-Jan-2023 12:05 PM

सोशल मीडिया और टीवी ने नई नस्लों को तबाह करके रख दिया

Reply